Quran Tamil Translation

سورۃ : 93 سورۃ الضحیٰ ۔ چاشت کا وقت

کل آیتیں : 11

اس سورت کی پہلی آیت میں الضحیٰ کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام ہوگیا۔

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

93:1. چاشت کی قسم379!
وَٱلضُّحَىٰ

93:2. چھا جا نے والی رات کی قسم379!
وَٱلَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ

93:3. (اے محمد!) تیرے رب نے نہ تمہیں چھوڑا اور نہ بیزار ہوا۔
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ

93:4. اس دنیا سے آخرت ہی تمہارے لئے بہتر ہے۔
وَلَلْـَٔاخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ ٱلْأُولَىٰ

93:5. (اے محمد!) تیرا رب بعد میں تم کو عطا کر ے گا ، پس تم راضی ہوجاؤگے۔
وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰٓ

93:6. تمہیں یتیم پا کر کیا وہ تمہیں سہارا نہیں دیا؟
أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَـَٔاوَىٰ

93:7. وہ تمہیں راستہ نہ جانے ہوئے دیکھ کر راہ دکھائی81۔
وَوَجَدَكَ ضَآلًّا فَهَدَىٰ

93:8. وہ تمہیں مفلسی میں دیکھ کر آسودہ خاطر بنایا۔
وَوَجَدَكَ عَآئِلًا فَأَغْنَىٰ

93:9. پس تم یتیموں پر دباؤ نہ ڈالو۔
فَأَمَّا ٱلْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ

93:10. سائلوں کو نہ جھڑکو۔
وَأَمَّا ٱلسَّآئِلَ فَلَا تَنْهَرْ

93:11. اور اپنے رب کی نعمت کوبیان کرو۔
وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ

By Farook