سورۃ : 95 سورۃ التین ۔ انجیر
کل آیتیں : 8
اس سورت کی پہلی آیت میں انجیر کا لفظ جگہ پانے کی وجہ سے اس سورت کو وہی نام رکھا گیا۔
بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...
95:1. انجیر اور زیتوں کے درخت کی قسم379!
وَٱلتِّينِ وَٱلزَّيْتُونِ
95:2. طور سینین کی قسم379!
وَطُورِ سِينِينَ
95:3. امن دینے والے اس شہر34 کی قسم379!
وَهَـٰذَا ٱلْبَلَدِ ٱلْأَمِينِ
95:4. ہم نے انسان کو خوبصورت شکل میں پیدا کیا368۔
لَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَـٰنَ فِىٓ أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ
95:5. پھر اس کو ذلیل سے ذلیل کر دیا۔
ثُمَّ رَدَدْنَـٰهُ أَسْفَلَ سَـٰفِلِينَ
95:6. ان کے سوا جو ایمان لے آئے اور نیک عمل کئے۔ ان کے لئے ختم نہ ہو نے والا اجر ہے۔
إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ
95:7. اس کے بعد فیصلے کے دن کو تم کس طرح جھوٹ سمجھ سکتے ہو؟
فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِٱلدِّينِ
95:8. فیصلہ کر نے والوں میں سے کیا اللہ بہتر فیصلہ کر نے والا نہیں ہے؟
أَلَيْسَ ٱللَّهُ بِأَحْكَمِ ٱلْحَـٰكِمِينَ