Quran Tamil Translation

سورۃ : 47 سورۃ محمد ۔ آخری رسول کا نام

کل آیتیں : 38

اس سورت کی دوسری آیت میں’’ محمد پر نازل کیا گیا‘‘کے الفاظ جگہ پانے کی وجہ سے اس سورت کا نام یہ رکھا گیا ہے۔

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...

47:1. جنہوں نے (اللہ کا) انکار کیااور اللہ کی راہ سے روکا، ان کے اعمال کو (اللہ نے)ضائع کردئے۔
ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَصَدُّوا۟ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ أَضَلَّ أَعْمَـٰلَهُمْ

47:2. جو لوگ ایمان لائے، نیک عمل کئے اورمان لیا کہ جو محمد پر نازل کیا گیا ہے وہ اللہ کی طرف سے آئی ہوئی سچائی ہے، تو اللہ ان کی برائیوں کو ان سے دور کردیتا ہے اور ان کے حالات کو درست کردیتا ہے۔
وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ وَءَامَنُوا۟ بِمَا نُزِّلَ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَهُوَ ٱلْحَقُّ مِن رَّبِّهِمْ ۙ كَفَّرَ عَنْهُمْ سَيِّـَٔاتِهِمْ وَأَصْلَحَ بَالَهُمْ

47:3. اس کی وجہ یہ ہے کہ (اللہ کا) انکار کر نے والوں نے باطل کی پیروی کی اور ایمان والوں نے اپنے رب کی طرف سے آئی ہوئی سچائی کی پیروی کی۔ اسی طرح اللہ لوگوں کو ان کے لائق مثالیں بیان کر تا ہے۔
ذَٰلِكَ بِأَنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ ٱتَّبَعُوا۟ ٱلْبَـٰطِلَ وَأَنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱتَّبَعُوا۟ ٱلْحَقَّ مِن رَّبِّهِمْ ۚ كَذَٰلِكَ يَضْرِبُ ٱللَّهُ لِلنَّاسِ أَمْثَـٰلَهُمْ

47:4. (اللہ کا) انکار کر نے والوں کو اگر تم (جنگ کی میدان میں) ملو تو ان کی گردن کاٹ دو53۔ آخر جب ان پر کامیاب ہوجاؤ تو جنگ (کرنے) والے اپنے ہتھیار نیچے ڈالنے تک ان کی گرہوں کو مضبوط کرلو۔ اس کے بعد فدیہ حاصل کریں یا مہربانی سے انہیں چھوڑدیں۔ یہی (اللہ کا حکم ہے)! اگر اللہ چاہتا تو انہیں (خود ہی) سزا دیتا۔ بلکہ وہ تو تم میں ایک کے ذریعے دوسرے کو آزماتا ہے484۔ اللہ کی راہ میں مارے جانے والوں کے اعمال وہ ہر گزضائع نہیں کرتا۔
فَإِذَا لَقِيتُمُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ فَضَرْبَ ٱلرِّقَابِ حَتَّىٰٓ إِذَآ أَثْخَنتُمُوهُمْ فَشُدُّوا۟ ٱلْوَثَاقَ فَإِمَّا مَنًّۢا بَعْدُ وَإِمَّا فِدَآءً حَتَّىٰ تَضَعَ ٱلْحَرْبُ أَوْزَارَهَا ۚ ذَٰلِكَ وَلَوْ يَشَآءُ ٱللَّهُ لَٱنتَصَرَ مِنْهُمْ وَلَـٰكِن لِّيَبْلُوَا۟ بَعْضَكُم بِبَعْضٍ ۗ وَٱلَّذِينَ قُتِلُوا۟ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ فَلَن يُضِلَّ أَعْمَـٰلَهُمْ

47:5. انہیں سیدھی راہ دکھا کر ان کی حالت کو درست کرے گا۔
سَيَهْدِيهِمْ وَيُصْلِحُ بَالَهُمْ

47:6. ان کے لئے اطلاع کی ہوئی جنت میں انہیں داخل کر ے گا۔
وَيُدْخِلُهُمُ ٱلْجَنَّةَ عَرَّفَهَا لَهُمْ

47:7. اے ایمان والو! اگرتم اللہ کی مدد کروگے تو وہ تمہاری مدد کر ے گا۔ تمہارے قدموں کو وہ ثابت کر دے گا۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِن تَنصُرُوا۟ ٱللَّهَ يَنصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ

47:8. (اللہ کا) انکار کر نے والوں کو خرابی ہی ہے۔ ان کے اعمال کو وہ تباہ کرکے ضائع کردیا۔
وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ فَتَعْسًا لَّهُمْ وَأَضَلَّ أَعْمَـٰلَهُمْ

47:9. اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ نے جو نازل کیا ہے اس سے وہ نفرت کر نے لگے۔اس لئے ان کے اعمال کو اس نے برباد کر دیا۔
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ كَرِهُوا۟ مَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ فَأَحْبَطَ أَعْمَـٰلَهُمْ

47:10. کیا انہوں نے زمین میں سفر کرکے غور نہیں کیا کہ ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کا انجام کیسا رہا؟ اللہ نے انہیں سراسر تباہ کر دیا۔ (اللہ کا) انکار کر نے والوں کو اس جیسا ہی ہے۔
۞ أَفَلَمْ يَسِيرُوا۟ فِى ٱلْأَرْضِ فَيَنظُرُوا۟ كَيْفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ دَمَّرَ ٱللَّهُ عَلَيْهِمْ ۖ وَلِلْكَـٰفِرِينَ أَمْثَـٰلُهَا

47:11. اس کی وجہ یہ ہے کہ ایمان والوں کا اللہ کارساز ہے اور (اللہ کا) انکار کر نے والوں کا وہ کوئی کارسازنہیں ہے۔
ذَٰلِكَ بِأَنَّ ٱللَّهَ مَوْلَى ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَأَنَّ ٱلْكَـٰفِرِينَ لَا مَوْلَىٰ لَهُمْ

47:12. جو ایمان لائے اور نیک عمل بھی کئے اللہ انہیں جنت کے باغات میں داخل کر ے گا۔ جن کے نچلے حصہ میں نہریں بہہ رہی ہوں گی۔ (اللہ کا) انکار کر نے والے (اس دنیا میں) جانوروں کی طرح کھاتے ہوئے لطف اٹھا رہے ہیں۔ جہنم ہی ان کا ٹھکانا ہے۔
إِنَّ ٱللَّهَ يُدْخِلُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ جَنَّـٰتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ ۖ وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ يَتَمَتَّعُونَ وَيَأْكُلُونَ كَمَا تَأْكُلُ ٱلْأَنْعَـٰمُ وَٱلنَّارُ مَثْوًى لَّهُمْ

47:13. (اے محمد!) جو بستی تمہیں باہر کیا ہے اس سے زیادہ کئی طاقتور بستیوں کو ہم نے ہلاک کردیا ۔ انہیں کوئی حمایتی نہیں ہوا۔
وَكَأَيِّن مِّن قَرْيَةٍ هِىَ أَشَدُّ قُوَّةً مِّن قَرْيَتِكَ ٱلَّتِىٓ أَخْرَجَتْكَ أَهْلَكْنَـٰهُمْ فَلَا نَاصِرَ لَهُمْ

47:14. اپنے رب کی طرف سے (ملی ہوئی) واضح دین میں رہنے والا کیا اس جیسا ہوگا جو اپنی دلی خواہشوں کی پیروی کر ے اوراس کے برے کام خوشنما دکھا یا گیا ہو؟
أَفَمَن كَانَ عَلَىٰ بَيِّنَةٍ مِّن رَّبِّهِۦ كَمَن زُيِّنَ لَهُۥ سُوٓءُ عَمَلِهِۦ وَٱتَّبَعُوٓا۟ أَهْوَآءَهُم

47:15. (اللہ سے) ڈرنے والوں کو وعدہ کیا ہوا جنت کی صفت، اس میں بغیر تغیر کے پانی کی نہریں، مزہ نہ بدلا ہوادودھ کی نہریں، پینے والوں کے لئے لذت دینے والی شراب کی نہریں اور پاک وصاف شہد کی نہریں بھی ہوں گی۔وہاں انہیں ہر قسم کے پھل اور اللہ کی طرف سے معافی بھی ہے۔ کیا (یہ لوگ) ان جیسے ہوسکتے ہیں جوجہنم میں ہمیشہ رہنے والے ہوں اور انہیں انتڑیوں کوٹکڑے ٹکڑے کر دینے والا کھولتا ہوا پانی پلایا جائے؟
مَّثَلُ ٱلْجَنَّةِ ٱلَّتِى وُعِدَ ٱلْمُتَّقُونَ ۖ فِيهَآ أَنْهَـٰرٌ مِّن مَّآءٍ غَيْرِ ءَاسِنٍ وَأَنْهَـٰرٌ مِّن لَّبَنٍ لَّمْ يَتَغَيَّرْ طَعْمُهُۥ وَأَنْهَـٰرٌ مِّنْ خَمْرٍ لَّذَّةٍ لِّلشَّـٰرِبِينَ وَأَنْهَـٰرٌ مِّنْ عَسَلٍ مُّصَفًّى ۖ وَلَهُمْ فِيهَا مِن كُلِّ ٱلثَّمَرَٰتِ وَمَغْفِرَةٌ مِّن رَّبِّهِمْ ۖ كَمَنْ هُوَ خَـٰلِدٌ فِى ٱلنَّارِ وَسُقُوا۟ مَآءً حَمِيمًا فَقَطَّعَ أَمْعَآءَهُمْ

47:16. (اے محمد!) تم سے سننے والے لوگ بھی ان میں ہیں۔ تمہیں چھوڑ کر جب وہ باہر جاتے ہیں تو علم والوں سے (بطور مذاق) پوچھتے ہیں کہ یہ کچھ دیر پہلے کیا کہا تھا؟ ان کے دلوں پر اللہ نے مہر لگا دی ہے۔ وہ لوگ اپنی نفسانی خواہشات کی پیروی کی ہے۔
وَمِنْهُم مَّن يَسْتَمِعُ إِلَيْكَ حَتَّىٰٓ إِذَا خَرَجُوا۟ مِنْ عِندِكَ قَالُوا۟ لِلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْعِلْمَ مَاذَا قَالَ ءَانِفًا ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ طَبَعَ ٱللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ وَٱتَّبَعُوٓا۟ أَهْوَآءَهُمْ

47:17. نیک راہ پانے والوں کو ہدایت اور بڑھا کر (انہیں) وہ اپنے بارے میں خوف بھی عطا کیا۔
وَٱلَّذِينَ ٱهْتَدَوْا۟ زَادَهُمْ هُدًى وَءَاتَىٰهُمْ تَقْوَىٰهُمْ

47:18. قیامت کا وقت1 ان پر اچانک آجانے کے سوا کیا وہ دوسرا کچھ انتظار کر رہے ہیں؟اس کی علامتیں آچکی ہیں۔ ان کے پاس جب وہ آجائے تو وہ کیسے عبرت حاصل کر سکتے ہیں؟
فَهَلْ يَنظُرُونَ إِلَّا ٱلسَّاعَةَ أَن تَأْتِيَهُم بَغْتَةً ۖ فَقَدْ جَآءَ أَشْرَاطُهَا ۚ فَأَنَّىٰ لَهُمْ إِذَا جَآءَتْهُمْ ذِكْرَىٰهُمْ

47:19. جان لو کہ اللہ کے سوا عبادت کے لائق کوئی نہیں۔ اپنے گناہوں کے لئے ، مومن مردوں اور عورتوں کے لئے تم معافی مانگو۔ تمہاری نقل و حرکت اور ٹھکانے کو اللہ جانتا ہے۔
فَٱعْلَمْ أَنَّهُۥ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا ٱللَّهُ وَٱسْتَغْفِرْ لِذَنۢبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُؤْمِنَـٰتِ ۗ وَٱللَّهُ يَعْلَمُ مُتَقَلَّبَكُمْ وَمَثْوَىٰكُمْ

47:20. ایمان والے کہتے ہیں کہ(مزید) ایک سورت کیوں نہیں اتاری گئی؟ مستقل مدعا والی ایک سورت نازل ہوجاتی، اس میں جنگ کے متعلق بھی کہا جا تا تو جن کے دلوں میں بیماری ہو، ان لوگوں کو(اے محمد!) تم دیکھو گے کہ وہ تم کو اس طرح دیکھیں گے جیسے موت سے بیہو ش ہو نے والے تکتے ہیں۔ اس لئے تابع ہونا اور اچھی بات کہنا ان کے لئے مناسب ہے۔ معاملہ( جنگ) جب یقینی ہوجائے تواگر وہ اللہ کے پاس صداقت سے چلے تو وہ ان کے لئے بہترہے26۔
وَيَقُولُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَوْلَا نُزِّلَتْ سُورَةٌ ۖ فَإِذَآ أُنزِلَتْ سُورَةٌ مُّحْكَمَةٌ وَذُكِرَ فِيهَا ٱلْقِتَالُ ۙ رَأَيْتَ ٱلَّذِينَ فِى قُلُوبِهِم مَّرَضٌ يَنظُرُونَ إِلَيْكَ نَظَرَ ٱلْمَغْشِىِّ عَلَيْهِ مِنَ ٱلْمَوْتِ ۖ فَأَوْلَىٰ لَهُمْ

47:21.
طَاعَةٌ وَقَوْلٌ مَّعْرُوفٌ ۚ فَإِذَا عَزَمَ ٱلْأَمْرُ فَلَوْ صَدَقُوا۟ ٱللَّهَ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ

47:22. کیا تم اس کو جھٹلا کر زمین میں فساد برپا کرنے اور رشتوں کوقطع کر نے کی کوشش کروگے؟
فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِن تَوَلَّيْتُمْ أَن تُفْسِدُوا۟ فِى ٱلْأَرْضِ وَتُقَطِّعُوٓا۟ أَرْحَامَكُمْ

47:23. انہیں کو اللہ نے پھٹکارا 6۔ انہیں بہرا کیااور ان کی آنکھوں کو اندھا کر دیا۔
أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ لَعَنَهُمُ ٱللَّهُ فَأَصَمَّهُمْ وَأَعْمَىٰٓ أَبْصَـٰرَهُمْ

47:24. کیا وہ لوگ اس قرآن پر غور کر نا نہیں چاہئے تھا؟ یا ان کے دلوں پر اس کے لئے تالے لگے ہوئے ہیں؟
أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ ٱلْقُرْءَانَ أَمْ عَلَىٰ قُلُوبٍ أَقْفَالُهَآ

47:25. سیدھی راہ واضح ہو جانے کے بعد پیٹھ پھیر کر چلے جا نے والوں کو شیطان نے اسے خوشنما بنا کر دکھایا۔ انہیں وہ آرزو دلایا۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ ٱرْتَدُّوا۟ عَلَىٰٓ أَدْبَـٰرِهِم مِّنۢ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ ٱلْهُدَى ۙ ٱلشَّيْطَـٰنُ سَوَّلَ لَهُمْ وَأَمْلَىٰ لَهُمْ

47:26. اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ نے جو عطا کیا ہے اسے جس نے ناپسند کیا ان کے پاس انہوں نے کہا کہ بعض معاملات میں ہم تمہاری پیروی کریں گے۔ اللہ ان کے رازوں کو جانتا ہے۔
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا۟ لِلَّذِينَ كَرِهُوا۟ مَا نَزَّلَ ٱللَّهُ سَنُطِيعُكُمْ فِى بَعْضِ ٱلْأَمْرِ ۖ وَٱللَّهُ يَعْلَمُ إِسْرَارَهُمْ

47:27. ان کے چہروں اور پیٹھوں پر مارتے ہوئے جب فرشتے انہیں قبض165 کریں گے تو کیسا ہوگا؟
فَكَيْفَ إِذَا تَوَفَّتْهُمُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ يَضْرِبُونَ وُجُوهَهُمْ وَأَدْبَـٰرَهُمْ

47:28. اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ کو غصہ دلانے والی چیزوں کی انہوں نے پیروی کی اوراس کی رضامندی کو ناپسند کیا۔ پس اس نے ان کے اعمال برباد کردئے۔
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمُ ٱتَّبَعُوا۟ مَآ أَسْخَطَ ٱللَّهَ وَكَرِهُوا۟ رِضْوَٰنَهُۥ فَأَحْبَطَ أَعْمَـٰلَهُمْ

47:29. جن کے دلوں میں بیماری ہے کیا انہوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ان کے کینوں کو اللہ ظاہر نہیں کرے گا؟
أَمْ حَسِبَ ٱلَّذِينَ فِى قُلُوبِهِم مَّرَضٌ أَن لَّن يُخْرِجَ ٱللَّهُ أَضْغَـٰنَهُمْ

47:30. (اے محمد!) اگر ہم چاہتے تو انہیں تم کو دکھادیتے۔ ان کی علامتوں سے انہیں تم جان لو گے۔ ان کے انداز گفتگو سے بھی تم پہچان لوگے۔ اللہ تمہارے اعمال کو جانتا ہے۔
وَلَوْ نَشَآءُ لَأَرَيْنَـٰكَهُمْ فَلَعَرَفْتَهُم بِسِيمَـٰهُمْ ۚ وَلَتَعْرِفَنَّهُمْ فِى لَحْنِ ٱلْقَوْلِ ۚ وَٱللَّهُ يَعْلَمُ أَعْمَـٰلَكُمْ

47:31. تم میں ایثار کر نے والوں اور صبر کر نے والوں کو نشاندہی کر نے کے لئے ہم تمہیں آزمائیں گے484۔ تمہاری خبروں کو بھی آزمائیں گے۔
وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ حَتَّىٰ نَعْلَمَ ٱلْمُجَـٰهِدِينَ مِنكُمْ وَٱلصَّـٰبِرِينَ وَنَبْلُوَا۟ أَخْبَارَكُمْ

47:32. جنہوں نے(اللہ کا) انکار کیا، اللہ کی راہ سے روکا، سیدھی راہ واضح ہو نے کے بعد اس رسول کے خلاف چلنے والے اللہ کو کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔ ان کے اعمال کو وہ برباد کر دے گا۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَصَدُّوا۟ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ وَشَآقُّوا۟ ٱلرَّسُولَ مِنۢ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ ٱلْهُدَىٰ لَن يَضُرُّوا۟ ٱللَّهَ شَيْـًٔا وَسَيُحْبِطُ أَعْمَـٰلَهُمْ

47:33. اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو۔ اور اس رسول کی بھی اطاعت کرو۔ اپنے اعمال کو برباد نہ کرو۔
۞ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ أَطِيعُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُوا۟ ٱلرَّسُولَ وَلَا تُبْطِلُوٓا۟ أَعْمَـٰلَكُمْ

47:34. جنہوں نے(اللہ کا) انکارکیا، اللہ کی راہ سے روکا، پھر انکار ہی کی حالت میں مربھی گئے تو انہیں اللہ ہرگز نہیں بخشے گا490۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَصَدُّوا۟ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ ثُمَّ مَاتُوا۟ وَهُمْ كُفَّارٌ فَلَن يَغْفِرَ ٱللَّهُ لَهُمْ

47:35. (میدان جنگ میں) ہمت ہار کر صلح کے لئے مت بلاؤ۔ تم ہی بلند ہو۔ اللہ تمہارے ساتھ ہے۔ تمہارے اعمال کو وہ تمہارے لئے کم نہیں کرے گا۔
فَلَا تَهِنُوا۟ وَتَدْعُوٓا۟ إِلَى ٱلسَّلْمِ وَأَنتُمُ ٱلْأَعْلَوْنَ وَٱللَّهُ مَعَكُمْ وَلَن يَتِرَكُمْ أَعْمَـٰلَكُمْ

47:36. اس دنیوی زندگی کھیل اور بے سود ہے۔ اگر تم ایمان لے آئے اور (اللہ سے )ڈرے تو وہ تمہاری اجرتیں تمہیں دے گا۔ تمہارے مال تم سے نہیں مانگے گا۔
إِنَّمَا ٱلْحَيَوٰةُ ٱلدُّنْيَا لَعِبٌ وَلَهْوٌ ۚ وَإِن تُؤْمِنُوا۟ وَتَتَّقُوا۟ يُؤْتِكُمْ أُجُورَكُمْ وَلَا يَسْـَٔلْكُمْ أَمْوَٰلَكُمْ

47:37. اگر وہ تم سے مانگ کر اصرار بھی کرے تو تم بخیلی کر نے لگو گے۔ وہ تمہارے کینے ظاہر کردے گا۔
إِن يَسْـَٔلْكُمُوهَا فَيُحْفِكُمْ تَبْخَلُوا۟ وَيُخْرِجْ أَضْغَـٰنَكُمْ

47:38. جان لو! اللہ کی راہ میں خرچ کر نے کے لئے بلائے جاؤگے تو تم میں بخیلی کر نے والے بھی موجود ہیں۔ اگر کوئی بخیلی کرتا ہے تو وہ اپنے ہی لئے بخل کر تا ہے۔ اللہ بے نیاز ہے485۔ تم لوگ ہی محتاج ہو۔ اگر تم جھٹلاؤ گے تو تمہارے سوا دوسری ایک قوم کو تمہارے بدلے میں لے آئے گا۔ پھر وہ تمہارے جیسے نہیں ہوں گے۔
هَـٰٓأَنتُمْ هَـٰٓؤُلَآءِ تُدْعَوْنَ لِتُنفِقُوا۟ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ فَمِنكُم مَّن يَبْخَلُ ۖ وَمَن يَبْخَلْ فَإِنَّمَا يَبْخَلُ عَن نَّفْسِهِۦ ۚ وَٱللَّهُ ٱلْغَنِىُّ وَأَنتُمُ ٱلْفُقَرَآءُ ۚ وَإِن تَتَوَلَّوْا۟ يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوٓا۟ أَمْثَـٰلَكُم

By Farook