سورۃ : 86 سورۃ الطارق ۔ صبح کا ستارہ
کل آیتیں : 17
اس سورت کی پہلی آیت میں لفظ الطارق جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا۔
بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...
86:1. آسمان507 اور طارق202 کی قسم!379
وَٱلسَّمَآءِ وَٱلطَّارِقِ
86:2. تم کیا جانو کہ طارق کیا ہے؟
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلطَّارِقُ
86:3. وہ روشنی پھیلانے والا ستارہ ہے۔
ٱلنَّجْمُ ٱلثَّاقِبُ
86:4. ہر ایک پر بغیر نگہبان کے نہیں۔
إِن كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ
86:5. انسان غور کرے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے368۔
فَلْيَنظُرِ ٱلْإِنسَـٰنُ مِمَّ خُلِقَ
86:6. اچھل کر نکلنے والے پانی سے پیدا کیا گیا ہے506۔
خُلِقَ مِن مَّآءٍ دَافِقٍ
86:7. وہ ریڑھ کی ہڈی اور اگلے حصہ کے درمیان سے نکلتا ہے231۔
يَخْرُجُ مِنۢ بَيْنِ ٱلصُّلْبِ وَٱلتَّرَآئِبِ
86:8. اس کو رہائی دلانے پر وہ قادر ہے۔
إِنَّهُۥ عَلَىٰ رَجْعِهِۦ لَقَادِرٌ
86:9. اس دن راز کی باتیں ظاہر کی جائیں گی۔
يَوْمَ تُبْلَى ٱلسَّرَآئِرُ
86:10. اس کے پاس کوئی طاقت نہ ہوگی اور نہ کوئی مددگار۔
فَمَا لَهُۥ مِن قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ
86:11. واپس لوٹانے والے149 آسمان507 کی قسم379!
وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلرَّجْعِ
86:12. پھٹنے والی زمین کی قسم379!
وَٱلْأَرْضِ ذَاتِ ٱلصَّدْعِ
86:13. یہ واضح کلام ہے۔
إِنَّهُۥ لَقَوْلٌ فَصْلٌ
86:14. یہ کوئی ہنسی کی بات نہیں۔
وَمَا هُوَ بِٱلْهَزْلِ
86:15. وہ لوگ سخت تدبیر کر رہے ہیں۔
إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا
86:16. میں بھی سخت تدبیر کر رہا ہوں۔
وَأَكِيدُ كَيْدًا
86:17. اس لئے (میرے) انکار کر نے والوں کو مہلت دو۔ تھوڑی سی مہلت دو۔
فَمَهِّلِ ٱلْكَـٰفِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًۢا