Quran Tamil Translation

سورۃ : 100 سورۃ العٰدےٰت ۔ تیزی سے دوڑنے والے گھوڑے

کل آیتیں : 11

اس سورت کی پہلی آیت میں العادیات کا لفط جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس کا نام رکھا گیا ہے۔

بہت ہی مہربان، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے...

100:1. ہانپتے ہوئے تیزی سے دوڑنے والے (گھوڑوں) کی، ٹاپ مار کر چنگاریاں اڑانے والوں کی ،صبح کے وقت دھاوا بولنے والوں کی،اس کے ذریعے غبار اڑانے والوں کی،اور فوجوں کے درمیان گھس جانے والوں کی قسم379!
وَٱلْعَـٰدِيَـٰتِ ضَبْحًا

100:2.
فَٱلْمُورِيَـٰتِ قَدْحًا

100:3.
فَٱلْمُغِيرَٰتِ صُبْحًا

100:4.
فَأَثَرْنَ بِهِۦ نَقْعًا

100:5.
فَوَسَطْنَ بِهِۦ جَمْعًا

100:6. انسان اپنے رب کا بڑا نا شکرا ہے۔
إِنَّ ٱلْإِنسَـٰنَ لِرَبِّهِۦ لَكَنُودٌ

100:7. وہی اس کا گواہ بھی ہے۔
وَإِنَّهُۥ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌ

100:8. وہ مال سے بہت شدت سے محبت کر تا ہے۔
وَإِنَّهُۥ لِحُبِّ ٱلْخَيْرِ لَشَدِيدٌ

100:9. کیا وہ جانتا نہیں کہ جو قبروں میں ہے اس کوجب باہر نکالا جائے گا، دلوں میں جو ہے اس کو اکٹھا کیا جائے گا، تو ان کا رب اس دن ان کے بارے میں اچھی طرح واقف ہوگا26۔
۞ أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِى ٱلْقُبُورِ

100:10.
وَحُصِّلَ مَا فِى ٱلصُّدُورِ

100:11.
إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِيرٌۢ

By Farook