سورۃ : 88 سورۃ الغاشیہ ۔ ڈھانپ لینا
کل آیتیں : 26
اس سورت کی پہلی آیت میں الغاشیہ جگہ پانے کی وجہ سے وہی اس سورت کا نام ہوگیا۔
بہت ہی مہربان ، نہایت ہی رحم والے اللہ کے نام سے ...
88:1. ڈھانپ لینے والے واقعہ کے بارے میں کیا تم کو خبر پہنچی؟
هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلْغَـٰشِيَةِ
88:2. اس دن بعض چہرے (رسوائی کی وجہ سے) جھکے ہوئے ہوں گے۔
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَـٰشِعَةٌ
88:3. وہ (برائیوں میں) مضبوطی سے عمل کئے تھے۔
عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌ
88:4. دہکتی ہوئی آگ میں وہ جلیں گے۔
تَصْلَىٰ نَارًا حَامِيَةً
88:5. کھولتے ہوئے چشمے سے پلایا جائے گا۔
تُسْقَىٰ مِنْ عَيْنٍ ءَانِيَةٍ
88:6. کانٹے دار جھاڑ کے سوا انہیں کوئی کھانا نہ ہوگا۔
لَّيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٍ
88:7. وہ نہ موٹا کر ے گا اور نہ ہی بھوک مٹائے گا۔
لَّا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِى مِن جُوعٍ
88:8. اس دن کچھ چہرے شگفتگی سے ہوں گے۔
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌ
88:9. اپنی محنت کے لئے مطمئن ہوں گے۔
لِّسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ
88:10. بلند و بالا جنت میں ہوں گے۔
فِى جَنَّةٍ عَالِيَةٍ
88:11. وہاں وہ بے کار باتیں نہیں سنیں گے۔
لَّا تَسْمَعُ فِيهَا لَـٰغِيَةً
88:12. وہاں بہنے والے چشمے ہوں گے۔
فِيهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ
88:13. وہاں اونچے تخت ہوں گے۔
فِيهَا سُرُرٌ مَّرْفُوعَةٌ
88:14. آبخورے رکھے ہوئے ہوں گے۔
وَأَكْوَابٌ مَّوْضُوعَةٌ
88:15. قطار میں لگے ہوئے تکیے ہوں گے۔
وَنَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌ
88:16. بچھے ہوئے قالین بھی ہوں گے۔
وَزَرَابِىُّ مَبْثُوثَةٌ
88:17. کیا انہیں دیکھنا نہیں چاہئے تھا کہ اونٹ کس طرح پیدا کئے گئے ہیں؟
أَفَلَا يَنظُرُونَ إِلَى ٱلْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ
88:18. آسمان 507کس طرح اونچا کیا گیا ہے؟
وَإِلَى ٱلسَّمَآءِ كَيْفَ رُفِعَتْ
88:19. پہاڑیں کس طرح نصب کئے گئے ہیں؟
وَإِلَى ٱلْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ
88:20. اور زمین کس طرح بچھائی گئی ہے(کیاانہیں دیکھنا نہیں چاہئے تھا)؟
وَإِلَى ٱلْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ
88:21. اس لئے نصیحت کرو۔ (اے محمد!) تم نصیحت کر نے والے ہی ہو81۔
فَذَكِّرْ إِنَّمَآ أَنتَ مُذَكِّرٌ
88:22. ان کے لئے تم ذمہ دار نہیں ہو81۔
لَّسْتَ عَلَيْهِم بِمُصَيْطِرٍ
88:23. پھر بھی جھٹلاتے ہوئے (اللہ کا) انکار کر نے والے کو اللہ بہت ہی سختی سے سزا دے گا26۔
إِلَّا مَن تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ
88:24.
فَيُعَذِّبُهُ ٱللَّهُ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَكْبَرَ
88:25. ان کا لوٹنا ہمارے ہی پا س ہے۔
إِنَّ إِلَيْنَآ إِيَابَهُمْ
88:26. پھر انہیں استفسار کر نا ہمارے ذمہ ہے۔
ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُم