ختم قرآن کی دعا

موجودہ دور میں قرآن ختم کر نے کی ایک لمبی دعا قرآن مجید کے آخر میں درج کیا گیا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ بھی قرآن کے ساتھ شامل ہو نے کا خطرہ ہے۔ اس میں کوئی گہرا مطلب یا نبی کریم ؐ کی کوئی رہنمائی کچھ بھی نہیں۔ اس دعا کو پڑھنا کوئی زبردستی نہیں۔

اگر اس کا مطلب تم جان گئے توتم سمجھ جاؤگے کہ یہ دعا کتنی مزاحیہ انداز کی ہے۔

مثال کے طور پر ہم ’در‘ کہتے ہیں۔ درمیں دال کہنے کی وجہ سے مجھے دولت دے دے، را کہنے کی وجہ سے مجھے راحت دے دے کہنا کیسا رہے گا، اسی انداز سے اس دعا کو جوڑاگیا ہے۔

جیم کا حرف کہنے کی وجہ سے مجھے جمال دے۔

حا کا حرف کہنے کی وجہ سے مجھے حکمت دے۔

اس طرح ہر حرف کہہ کر اس حرف سے ملتے جلتے دوسرے لفظ سے شروع ہو نے والی چیز کو اللہ سے مانگنے کی طرح اس دعا کو جوڑا گیا ہے۔

جیم کا حرف صرف جمال کے لئے نہیں آتا، بلکہ جہل کے لئے بھی آتا ہے۔ اور پھرجیم کے لئے اللہ سے جمال مانگنا گستاخی معلوم ہو تاہے۔ اس لئے اس دعا کو صرف شائع کر نا ہی نہیں بلکہ اس دعا کو مانگنا بھی گناہ ہے اور جیسے یہ قرآن سے کھیلنا ہے۔