قرآن ترتیب دینے کے واقعات
نبی کریم ؐ کے دل میں
نبی کریم ؐ کو جب جب قرآن نازل ہو تا تھا اس کو وہ اپنے دل میں درج کر تے جاتے تھے۔
اس طرح دل میں درج کر نے کے لئے ابتدا میں انہیں بہت تکلیف ہو تی تھی۔ قرآن ہی کے ذریعے انہیں اطلاع کی گئی کہ اس کی ضرورت نہیں ہے۔
قرآن کریم نے کہہ دیا کہ بار بار پڑھ کر حفظ کر نے کے لئے تم کوشش مت کرو۔ اس کو تمہارے دل میں جمع کر دینا ہمارا ذمہ ہے ۔ دیکھئے آیت نمبر: 75:16-19، 20:114۔
پھر ایک جگہ میں (آیت نمبر :87:6)اللہ یقین دلاتا ہے کہ ہم تمہیں پڑھ کر سنائیں گے، تم نہیں بھول پاؤگے۔
اس لئے جبرئیل نامی فرشتے مزید آیتیں بھی سنادیں تو ٹیپ رکارڈر کی طرح وہ نبی کریم ؐ کے دل میں جذب ہوجاتا تھا۔
اللہ نے ان کو اپنا رسول معین کر نے کی وجہ سے انہیں اس طرح کی ایک مخصوص قابلیت عطا فرمائی تھی۔ اس لئے ہم سمجھ ہی نہیں سکتے کہ اللہ کی طرف سے آنے والی خبروں میں کوئی بھی خبر نبی کریم ؐ نے بھول کر چھوڑ دئے۔
نبی کریم ؐ کے دل میں قرآن مجید اسی طرح حفاظت کیا گیا۔